کابل:افغان صوبے کپیسا میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت6 شدت پسند ہلاک ہوگئےہیں۔
افغان فوج کے مطابق امریکی ڈرون حملہ ضلع نجراب میں ایک گاڑی پر کیا گیا، حملے میں گاڑی میں سوار طالبان کے ریڈ یونٹ کا کمانڈر اور اس کے 5سیکورٹی گارڈز مارے گئے۔
افغان حکام نے مزید بتایا کہ حملے میں گاڑی بھی تباہ ہوگئی تاہم کسی شہری کا جانی نقصان نہیں ہواہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos