برسلز:یورپی یونین نے روسی حکومت پر عائد کردہ پابندیوں میں مزید وسعت پیدا کر دی ۔غیرملکی میڈیاکے مطابق روس اور کریمیا کے مابین پل تعمیر کرنے والی کمپنیوں کو بھی ان پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ اس تعمیراتی منصوبے کےتکمیل سے یوکرائن کی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہو گی۔
روسی صدر ولادیمر پوٹن نے اس پل کا سنگ بنیاد مئی میں رکھا تھا۔ یورپی یونین نے بتایا کہ روس اور کریمیا کو غیر قانونی طور پر ملانے والے اس پل کی تعمیر میں شامل6 کمپنیوں کو اب پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔