ہوائی :شمالی کوریا سے جنگ میں مرنے والے امریکی فوجیوں کی باقیات امریکہ کو واپس کردی گئیں، امریکی پرچم میں لپٹے ہوئے 55باقیات ہوائی ائیر پورٹ پہنچائے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شمالی کوریا سے امریکی فوجیوں کی باقیات امریکہ لائے جانے کے موقع پر امریکی نائب صدر مائیک پینس بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے ۔ فوجیوں کی باقیات کی واپسی امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان ہونے والی ملاقات کا نتیجہ ہے۔
اس موقع پر امریکی ریئر ایڈ مرل جان کریٹز کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی باقیات کا واپس کیا جانا امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان تعاون کی فضاپیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔