لاہور: گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے معاملہ میں گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں درخواست کی سماعت کی جائے گی۔ پاکستانی گلوکارہ نے عدالت میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ صوبائی محتسب پنجاب نے علی ظفر کے خلاف دائرہ کردہ ہراساں کیے جانے کی درخواست خارج کردی تھی جس کی اپیل گورنر پنجاب کے سامنے کی گئی لیکن رفیق رجوانہ نے قانون کے برعکس فیصلہ دیا۔
میشا شفیع نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ گورنر پنجاب کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے علی ظفر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔