بیجنگ: چین کے صدر شی چن پنگ نے چینی افواج کو حکم دیا ہے کہ فوج کاروبار کرنا اور اسکول چلانا بند کرے اورملکی دفاع پر توجہ دے۔کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ سال کے آخر تک مسلح افواج کو تجارتی سرگرمیاں ختم کردینی چاہیئں۔
صدر شی چن پنگ نے واضح کیا کہ اس طرح پیپلز لبریشن آرمی کو ورلڈ کلاس فوج بننے میں مدد ملے گی۔صدر شی چن پنگ چینی تاریخ کے نہایت طاقتور شخص تصور کیے جاتے ہیں۔ سال رواں ہی انہوں نے دوسری مدت کے لیے صدارت کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔