افغان کمانڈوز کا طالبان کی غیر قانونی جیل پر چھاپہ، 61 قیدی رہا

 

کابل:افغان کمانڈوز نے صوبہ ہلمند میں طالبان کی غیر قانونی جیل پر چھاپہ مار کر 61 قیدیوں کو رہا کرالیا۔
افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فوجی کمانڈوز نے صوبہ ہلمند میں واقع غیر قانونی جیل کے خلاف آپریشن کیا جس میں دو جنگجو مارے گئے جب کہ طالبان کے 7 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ افغان فوج نے گزشتہ ماہ 17 جولائی کو بھی ہلمند کے علاقے موسی کلیٰ میں طالبان کی غیر قانونی جیل سے 58 افراد کو بازیاب کرایا تھا جن میں افغان نیشنل آرمی کے چار اہلکار، 15 پولیس اہلکار اور دو ڈاکٹر شامل تھے۔