اسلام آباد ہائی کورٹ میں مبینہ اشتہاری ملزم اور تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے حلقہ 254 سے کامیاب ہونے والے امیدوار محمد اسلم کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔درخواست ایم کیو ایم پاکستان کے شیخ صلاح الدین نے دائر کی۔
درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ محمد اسلم عدالت سے اشتہاری ہیں، کراچی کی کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کی عدالت محمد اسلم کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
درخواست میںعدالت سے استدعا کی گئی کہ این اے 254 سے محمد اسلم کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ محمد اسلم کے اشتہاری ہونے سے متعلق دستاویزات کو درخواست کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔