پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو اسپیکر قومی اسمبلی جبکہ عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کافیصلہ کر لیا ہے۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، چیئرمین عمران خان کی قیادت میں مقامی ہوٹل میں ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شاہ محمود قریشی کا نام اسپیکرقومی اسمبلی کے لیے فائنل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی نے اسپیکر بننے سے معذرت کی جس کے باوجود عمران خان نے انہیں قائل کرلیا اور اسپیکر قومی اسمبلی بننے کے لیے آمادہ کر لیا۔
ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اجلاس میں عمران اسماعیل کو گورنر سندھ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔