بیجنگ : چینی صوبے جیانگ سو کے شہر جیانگ زو میں پیش آنے والے واقعے میں والدین سوتی بچی کو چھوڑ کر بازارچلے گئے،نیند سے بیدار ہونے پربچی کرسی پر چڑھ کر کھڑکی سے باہر لٹک گئی اور 17ویں منزل سے عمارت سے نیچے گرگئی۔
بچی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیااور اس کے والدین سے رابطہ کیا گیا۔ بچی کی سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ وہ بالکل تندرست ہے اور اس کی پسلی پرصرف چند خراشیں آئی تھیں۔
ڈاکٹروں نے اتنی بلندی سے گرنے کے واقعے اور بچی کے محفوظ رہنے کو ایک معجزہ قرار دیا ہے۔