بغداد:عراق میں حکومت سازی کے لئے سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے، شیعہ رہنما مقتد یٰ الصدر نے مذاکرات سے نکلنے کی دھمکی دےدی ۔
سعودی اخبار کے مطابق عراق میں حکومت سازی کے لئے3 ماہ سے جاری مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے اور حکومت سازی کا سنگین بحران پیداہوگیا ہے ۔
عراق کی اکثریتی پارٹی کے مقتدیٰ الصدر نے مخلوط حکومت سازی کے لئے نوٹس دیدیا ہے ۔ ان کا کہناہے کہ اگر بغداد حکومت قائم نہ ہوئی تو میں مذاکرات سے نکل جاؤں گا ۔سعودی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتدیٰ الصدر کی غیر موجودگی سے ایران نواز طاقتوں کو فائدہ پہنچ سکتاہے ۔