وینزویلا میں شدید بارشوں کا سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہو گیا

کراکوس:دنیا کے کئی ممالک میں موسم تیزی سے کروٹ لے رہا ہے ،وینزویلا میں بھی جاری شدید بارشوں کی وجہ سے جہاں ایک طرف نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیاہے وہیں بڑے پیمانے پرکئی علاقے بھی زیرِ آب آگئے ہیں۔
حال ہی میں منظرِ عام پر آنیوالی اس ویڈیو میں سیلاب کی صورت میں پانی کا بڑا ریلہ گھروں میں داخل دکھائی دے رہا ہے جبکہ گاڑیاں کئی فٹ گہرے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
بیش قیمتی لگژری گاڑیاں سیلابی ریلے میں کسی کھلونے کی مانند تیرتے ہوئے آپس میں ٹکرا رہی ہیں اور لوگ اپنے بچاؤ کا راستہ تلاش کر تے دکھائی دے رہے ہیں جس سے لگ بھگ پندرہ ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں او رلوگوں کی آمدو رفت کا ذریعہ کشتیاں بنی ہوئی ہیں۔