جرمنی نے ویڈیو گیمز میں نازی کے نشان پر پابندی ختم کردی

برلن:جرمنی کا صنعتی ادارے نے ’وولفینسٹائن‘ فرنچائز، جس میں گیمرز نازی افواج سے لڑتے دکھائے دیتے ہیں، پر بحث کے بعد سواسٹیکا اور دیگر نازی کے نشانوں کو ویڈیو گیمز میں استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ اس گیم پر جرمنی کے کرمنل کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے تھے جس کے مطابق غیر آئینی نشانوں کے استعمال پر پابندی عائد تھی جس میں نازی سواسٹیکا کا نشان بھی شامل ہے۔
اسی طرح وولفنسٹائن ٹو میں ہٹلر کی تصویر کو تبدیل کرتے ہوئے اس کی مونچھیں ہٹائی گئی تھیں جبکہ نازی کے جھنڈے کو تبدیل کرکے تکون نشان دکھایا گیا تھا۔
اس تبدیلی نے گیم کھیلنے والے افراد نے غم و غصے کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ گیمز کے ساتھ بھی فلموں جیسا سلوک ہونا چاہیے۔