بیجنگ:چین کے شمال مشرقی علاقے کے شہر ویزھو میں ہزاروں مسلمانوں نے احتجاج کرکے حکومت کی جانب سے مسجد کو مسمار کرنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق حوئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد ویزھو میں واقع جامع مسجد میں جمع ہوئے اور حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج میں شامل 72 سالہ بزرگ ما سینگمنگ کا کہنا تھا کہ ایک سو سے زائد پولیس افسران نے مسجد کو گھیرے میں لے رکھا تھا لیکن احتجاج کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین جمعرات کی شام سے جمعے تک مسجد میں رہے جہاں مقامی انتظامیہ نے دو مرتبہ دورہ کیا جو انھیں گھر جانے کے لیے آمادہ کر رہے تھے۔