کینیڈامیں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک، مشتبہ شخص گرفتار

کینیڈا:کینیڈا کے مشرقی شہر فریڈرِکٹن میں فائرنگ سے2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
فائرنگ کا واقعہ فریڈرِکٹن کے علاقے بروک سائیڈ میں پیش آیا، جس کے بعد انتظامیہ نے علاقہ مکینوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔
ٹوئٹر پر پولیس کی جانب سے پہلے فائرنگ سے ہلاکتوں پر بیان جاری کیا گیا، جس کے تقریباً ایک گھنٹے بعد دوسرے بیان میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی۔
بعد ازاں پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے تیسرے بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک ہوئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔