کینبرا:نیوزی لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے برس جولائی سے پلاسٹک کے ایک ہی بار استعمال ہونے والے شاپنگ بیگز کی تیاری اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہےکہ نیوزی لینڈ میں لوگ لاکھوں کی تعداد میں ایسے شاپنگ بیگز استعمال کرتے ہیں جن کا دوبارہ استعمال ممکن نہیں ہوتا اور یہ ملکی ساحلی پٹیوں اور آبی گزرگاہوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بھی بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے بیگز پر پابندی کے حوالے سے انہیں کئی اسکول کے بچوں نے خط بھی لکھے ہیں۔ وزیر اعظم نے کئی بچوں کے ساتھ مل کر ایک ساحل پٹی سے ایسے بیگز پر مشتمل کوڑا جمع بھی کیا۔