انقرہ :ترک صدر رجب طیب اردگان نے عوام سے کہا ہے کہ ترکی کے اقتصادی دشمنوں کے خلاف قومی جنگ کے لیے ٹرکش لیرا خریدیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردگان نے یہ بات امریکی صدر ٹرمپ کے ایک اعلان کے بعد کہی، جس کے باعث ملکی کرنسی لیرا بری طرح متاثر ہوئی۔ ترک لیرا کی قدر میں اس سال کے آغاز سے اب تک قریب 40 فیصد کمی ہو چکی ہے۔ لیکن ترک معیشت اور انقرہ کی مالیاتی سیاست کے لیے بہت تشویش کی بات یہ تھی کہ ٹرمپ کے ترکی کے خلاف اعلان کے بعدلیرا کی قدر میں صرف ایک دن میں قریب 20 فیصد کمی دیکھی گئی۔