پیٹرول ،ڈیزل اور گیس سے تو سب ہی گاڑی چلاتے ہیں،لیکن بوسنیا کے ایک مکینک نے کوکنگ آئل سے گاڑی چلاکر ثابت کیا کہ انکا اسٹائل کچھ الگ ہی ہے۔
جی ہاں گاڑیاں عام طور پر پیٹرول،گیس اور ڈیزل پر چلتی ہیں لیکن بوسنیا کے ایک مکینک نے کوکنگ آئل کے ذریعے گاڑی چلا کر سب کو حیران کردیا ہے۔فیکرٹ نامی شخص نے 3سال قبل متبادل ذرائع سے گاڑی چلانے پر تجربات شروع کیے تھے جس کے بعد وہ سن فلاور آئل کے ذریعے گاڑی چلانے میں کامیاب ہوگیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=vLlU-REwSxk
فیکرٹ کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک لیٹرسے 20کلو میٹر گاڑی چلاتاہے جبکہ وہ اس منصوبے کو بڑے پیمانے پر شروع کرنے کیلئے ایک پارٹنر کی تلاش میں ہے۔