مردان ، 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والاملزم گرفتار

مردان: تخت بھائی کے علاقے میں کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے قتل کے الزام میں قریبی رشتے دار کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق 7اگست کو5سالہ بچی حسینہ گل گھر سے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد کھیتوں سے اس کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی تھی۔ پوسٹ مارٹم سے بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔
ڈی پی او مردان واحد محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ معصوم حسینہ گل کو اس کے سگے چچا نے زیادتی کے بعد قتل کیا ہے اور پولیس نے ملزم خان محمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے گھر میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے بچی کے قتل کی تحقیقات اعلیٰ سطح کے کیس کے طور پر کیں جس کے دوران درجنوں افراد سے تفتیش کی گئی جب کہ سیکڑوں افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے۔ اس کڑی تفتیش کے نتیجے میں پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔