اسلام آباد: نیب عدالت پیشی پرنواز شریف سے غیرمہذب سلوک پر شہبازشریف نے نگراں وزیراعظم کوخط لکھ دیا،صدرن لیگ شہبازشریف نے نگراں وزیراعظم ناصرالملک کوخط میں لکھا ہے کہ نوازشریف سے نیب عدالت میں پیشی پرغیرمہذب اورتضحیک آمیزسلوک کیاگیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے ناصرالملک کو خط میں لکھا ہے کہ ایسارویہ جانبدارانہ اورغیرشفاف ذہنیت کی عکاسی کرتاہے،نوازشریف کےساتھ ایساغیرمہذب سلوک فورا ًبند کیاجائے،نوازشریف ایک سیاسی قیدی ہیںان پرکرپشن،کِک بیکس اورکمیشن کاکوئی الزام نہیں ہے۔امیدہے حکومت نوازشریف جیسے قومی لیڈرسے ایسے نازیباسلوک کاسنجیدگی سے نوٹس لےگی۔