وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب کل ہوگا،عثمان بزداراورحمزہ شہباز مدمقابل

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کل اتوار کو ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لئے کاغذات نامزدگی آج اسمبلی سیکریٹریٹ میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک جمع کرائے گئے۔

پی ٹی آئی کے عثمان بزداراور (ن) لیگ کے حمزہ شہباز نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعثمان بزدار خود اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے اوراس موقع پرانہوں نے مٹھائی بھی کھائی۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے امیدوارحمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیئے گئے ہیں، حمزہ شہباز مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکے جس کے باعث ان کے کاغذات پارٹی رہنما خالد وارن نے جمع کرائے۔