نیب نے شہبازشریف کوکل طلب کرلیا

لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب)نے مسلم لیگ (ن)کے صدر اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوکل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
نیب پنجاب نے شہباز شریف کو 20 اگست کی صبح 11 بجے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی جب کہ اسی روز دوپہر 2 بجے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اس سے قبل بھی مذکورہ کیسز میں بیان قلمبند کراچکے ہیں۔
یاد رہے کہ نیب 56 کمپنیز کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر پہلے ہی تحقیقات کر رہا ہے۔