کراچی : ملک بھر میں داؤدی بوہری جماعت آج عید الضحیٰ منا رہی ہے۔ ملک بھر کی طرح آج کراچی میں بھی بوہری برادری عید الضحیٰ مذہبی جوش وخروش اورعقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔
کراچی میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا، پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری کے علاقوں میں بھی عید الضحیٰ کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔نمازعید کے بعد ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور جانوروں کی قربانی دی گئی ،بوہری برادری مصری کیلنڈر کے مطابق عید اور دیگر تہوار مناتی ہے۔