ایران سے پاکستان و دیگر ممالک کو بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی

تہران:ایران نے پاکستان، افغانستان اور عراق کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دس روز قبل ایران کی جانب سے معطل کی گئی بجلی کی فراہمی پاکستان سمیت دیگر پڑوسی ملکوں کو بحال کردی گئی ہے ،جس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
ایران اس وقت پاکستان، افغانستان اور عراق کو 200سے 250میگا واٹ بجلی فراہم کر رہا ہے۔تہران نے ملک میں بجلی کی طلب بڑھنے اور مختلف ملکوں کی جانب سے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے پر بجلی کی فراہمی روکی تھی۔