پشاور زلمی کا بھارت میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

 

پشاور:بھارت میں شدید طوفانی بارشوں اور جانی نقصانات کے بعد پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارتی ریاست کیرالہ کے متاثرین سیلاب اوربارش متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کردیا۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مشکلات میں گھرے کیرالہ کے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں ,

پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن نے بھارتی ریاست کیرالہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالی بڑی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے،

جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ کیرالہ میں ہونیوالے بڑے جانی اور مالی نقصان پر انہیں افسوس ہے، وہ زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے کیرالہ متاثرین کے لیے پانچ ہزارخیمے اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں ، ہماری دعائیں اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔