صدر ممنون کا اشارہ لیگی رہنماؤں کی جانب نہیں تھا ۔ مشاہد اللہ

 

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ نے کہاہے کہ صدر نے اپنے بیان میں لیگی رہنماؤں کی طرف اشارہ نہیں کیا بلکہ ان کا اشارہ موجودہ حکومت میں شامل ان وزراکی جانب تھا جو مشرف کابینہ میں شامل رہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مشاہد اللہ نے کہا کہ صدر ممنون حسین کہ کہنے کا مطلب ہے کہ موجودہ حکومت میں جو کرپٹ لوگ شامل ہیں وہ عنقریب پکڑے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کابینہ میں جو لوگ شامل ہیں ان میں اکثر وہ لوگ ہیں جو پرویز مشرف کی کابینہ میں بھی شامل تھے ۔ صدر منمون حسین کا شارہ لیگی رہنماؤں کی جانب نہیں تھا ۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے لندن میں ایک صحافی سے ان سے سوال پر کہ پانامہ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟صدر مملکت نے جواب دیا کہ میں ہمیشہ سے احتساب کا قائل رہا ہوں، پاکستان میں جو بدعنوانی ہوئی ہے، یہ اللہ کا قانون ہے کہ آدمی کچھ دن بچتا ہے اور پھر پکڑا جاتا ہے۔