اسلام آباد:قائم مقام صدر صادق سنجرانی کی اچانک طبیعت بگڑ گئی ،صادق سنجرانی پولی کلینک اسپتال پہنچ گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قائم مقام صدرصادق سنجرانی پیٹ میں درد ہونے باعث بغیر کسی پروٹوکول کے خود ہی گاڑی چلا کر پولی کلینک اسپتال پہنچےجہاں ڈاکٹروں کے پینل نے ان کا طبی معائنہ کیا اور الٹرا ساونڈبھی کیا گیا ۔
ڈاکٹروں نے صادق سنجرانی کوطبی معائنے کے بعد ادوایات بھی فراہم کیں جس سے ان کو تکلیف سے آرام آگیا ۔