پیر جو گوٹھ میں شہریوں کا ہائی ولٹیج تاروں کی مرمت کرنے کا انکشاف

سکھر:خیرپور کے دیہی علاقوں میں بجلی کے ہائی ولٹیج تاروں کی شہریوں سےمرمت کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پیرجوگوٹھ کے فیڈر نور پور کی تاروں کی مرمت کی وڈیو منظر عام پر آگئی ، ویڈیو میں مقامی افراد احتیاطی تدابیر کے بغیر کھمبوں پر چڑھ کر تاریں لگاتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
مقامی افراد کا کہناہے کہ تاریں گر جانے پر واپڈا والے کہتے ہیں آپ خود تاریں لگالیں۔واضح رہے کہ 15 روزقبل تاریں گرنے سے ایک لڑکا جاں بحق اور ایک بھینس ہلاک ہوگئی تھی۔دوسری جانب ترجمان سیپکو کا کہنا ہے کہ کوئی افسر ایسے کاموں میں ملوث ہوا تو سخت کارروائی کریں گے۔