پی پی نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار بنانے کیلئے فضل الرحمان سے مدد مانگ لی

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار بنانے کیلئے مولانا فضل الرحمان سے مدد مانگ لی ہے جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہےکہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہوں ، مسلم لیگ ن کی قیادت کو پیپلزپارٹی کا پیغام پہنچانے کیلئے آج شہبازشریف سے ملاقات کروںگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی نے اب تک اعتزازاحسن کےعلاوہ کسی کانام تجویز نہیں کیا ہے۔