تھر پارکر:تھرپارکر میں غذائی قلت کی وجہ سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جارہی ہے گزشتہ24گھنٹوں میں4مزید بچے جاں بحق ہو گئے،جس کے بعد مرنے والے بچوں کی تعداد35ہو گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تھر پار کر میں غذائی قلت کا سامنا کر نے والے بچے روزانہ کی بنیاد پر مر رہے ہیں ،غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے باعث 4 بچے انتقال کرگئے،محکمہ صحت تھرکے مطابق اموات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئیں، اس طرح رواں ماہ غذائیت کی کمی سے انتقال کر جانےوالے بچوں کی تعداد35 ہوگئی ہے۔