کو ئٹہ:ڈاکٹرامیرمحمدخان نے کہا ہے کہ گورنرکاعہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی ہے، میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیاگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا شکرگزارہوں جنہوں نے عہدے کے لیے نامزدکیا ہے، میرے خلاف کوئی ایف آئی آر یا کیس نہیں ہے،
یہ ضرورکہاہے نیب کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرے پھر حلف اٹھاؤں گا،پیرکوسرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعدحلف اٹھاوں گا،عمران خان کااحترام میرے لیے ہرچیزسے بالاترہے، میرے پیغام کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے، وزیراعظم اوردوستوں کے اعتمادکوٹھیس نہیں پہنچاوں گا، گورنرکاعہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی ہے۔