شوہر کا سابقہ بیوی سےعجیب انتقام

 

جکارتہ:انڈونیشیا کے ایک سول افسر نے اپنی سابق بیوی کو بطور ہرجانہ 10ہزار ڈالر سے زائد کے سکے دے کر اس سے بھرپور انتقام لیا ہے۔انڈونیشیا کی عدالت نے مذکورہ سول افسر ڈووی سوسیلارٹو کو اس کی سابق بیوی ہرمی ستیوواتی کو بطور ہرجانہ 10ہزار 500 ڈالر دینے کا حکم دیا تو اس نے رقم یا چیک دینے کے بجائے 10ہزار 500 ڈالرز کے سکے اسے دے ڈالے۔

وکیل کے مطابق ڈووی سوسیلارٹو جمعرات کے روز عدالت میں پیش ہوئے تو وہ عدالت کے حکم پر اپنی بیوی کو دینے کے لیے 10500ڈالر کے سکے لے کر آئے،جن کا وزن 890 کلو تھا۔

اس موقع پر اتنے سارے سکے گننے سے ڈووی سوسیلارٹو کی سابق بیوی کے وکیل نے انکار کردیا جس پر دونوں فریقین کے وکلا کی آپس میں تکرار ہوگئی۔ڈووی سوسیلارٹو کے وکیل نے تردید کی کہ اس کا مؤکل اتنے سارے سکے دے کر اپنی سابقہ بیوی ہرمی ستیوواتی کی بے عزتی کرنا چاہتا ہے۔