لاہور میں 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی،ملزم گرفتار

لاہورمیں 6سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیاجبکہ بچی کو طبی معائنے کے لیے چلڈرن اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
لاہور میں تھانہ انویسٹی گیشن مانگا منڈی کی پولیس نے 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم 15 سالہ یاسر نے 6 سالہ نسرین کو تالاب سرائے گاؤں میں رانا جبار کے بھٹے پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت کے احکامات پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور ملزم یاسر کو اوکاڑہ کے علاقے میں کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بچی اور ملزم کے اہل خانہ رانا جبار کے بھٹے پر ملازمت کرتے ہیں، نسرین کو طبی معائنے کے لیے چلڈرن اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔