تہران: ایران کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لڑاکاطیارہ ایف -5 عراقی سرحد کے قریب صوبے خوزستان میں فورتھ ملٹری ہوائی اڈے پر لینڈ کرتے ہوئے فنی خرابی کے باعث گرِ کرتباہ ہواجس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک جبکہ معاون پائلٹ شدید زخمی ہوگیا۔
ایران نے ایف -5 جنگی طیارے اسلامی انقلاب سے قبل 1979میں امریکا سے خریدے تھے اور اس وقت تہران کے پاس 48ایسے طیارے موجود ہیں۔
گزشتہ ہفتے ہی ایران نے ملکی سطح پر تیار کردہ پہلے جنگی طیارے کی رونمائی کی تھی جوکہ ایف-5 ماڈل کے قریب تر سمجھا جاتا ہے۔