راولپنڈی:وزیرریلوےشیخ رشیدکے پروٹوکول کو راستہ دینے کےلئے ٹریفک وارڈن نے کھڑی موٹر سائیکلیں گرادیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرریلوےشیخ رشیدپروٹوکول کےساتھ لال حویلی آرہے تھے کہ ان کی پرٹوکول میں شامل گاڑیوں کاراستہ بنانےکے لئےٹریفک وارڈن راستےمیں کھڑی موٹرسائیکلوں کوگراتارہا،
ٹریفک وارڈن کی جانب سےموٹرسائیکلیں گرانےکےخلاف شہریوں نے احتجاج کیا توشیخ رشیدنے شہریوں سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لحاظ کرتاہوں ورنہ یہ ساری موٹرسائیکلیں اٹھواسکتاہوں،شہریوں نے جواب میں کہا کہ آپ اٹھوالیں یہ ساری موٹرسائیکلیں۔