چمن: کوئٹہ، چمن شاہراہ پر راکٹ لانچر حملے میں قبائلی رہنما کے اسکواڈ کی گاڑی تباہ ہوگئی ، حملے میں ایک شخص ہلاک اور 5 افراد ہو گئے ۔ ڈپٹی کمشنر طفیل بلوچ کے مطابق واقعے میں لیویز اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنھیں علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔
لیویز حکام کے مطابق حملہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر میزئی اڈہ کے قریب قبائلی رہنما مشرصادق خان اچکزئی کے قافلے پر کیا گیا۔کہ قبائلی رہنما کے سیکورٹی گارڈز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ،جس میں ایک لیویز اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔حکام کے مطابق حملے کے بعد متاثرہ شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا، علاقے میں صورتحال سخت کشیدہ ہو گئی اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے خوف وہراس پھیل گیا۔