صوبےکےوسیع تر مفادکیلئےسب کوساتھ لےکرچلوں گا،گورنرسندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبے کے وسیع تر مفاد کو دیکھتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا اور جو اسمبلیوں سے باہر کی جماعتیں ہیں ان سے بھی مدد لوں گا۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مزارِ قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قائد اور اقبال کے خواب کی تعبیر کیلئے کام کریں گے اور صوبے کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔ صوبے کے وسیع تر مفاد کو دیکھتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا اور جو اسمبلیوں سے باہر کی جماعتیں ہیں ان سے بھی مدد لوں گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے لہذا اس حوالےسے منصوبہ جلد شروع کریں گے، وفاقی منصوبوں پر آج بریفنگ لوں گا اور سندھ میں پانی کا مسئلہ سب سے پہلے حل کروں گا۔