ریاض کی جانب آنے والا میزائل تباہ کردیا، سعودی اتحاد کا دعویٰ

دونوں ڈرون طیاروں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک کر تباہ کیا گیا

October 23, 2026 · بام دنیا
ریاض کی جانب آنے والا میزائل تباہ کردیا، سعودی اتحاد کا دعویٰ

ریاض کی جانب آنے والا میزائل تباہ کردیا، سعودی اتحاد کا دعویٰ

ریاض: سعودی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے حوثی میزائل کو تباہ کردیا گیا، جبکہ یمن سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی طرف بھیجے گئے دو ڈرون طیاروں کو بھی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔

اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق دونوں ڈرون طیاروں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک کر تباہ کیا گیا۔ حکام نے اس کارروائی کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دوسری جانب سعودی محکمہ شہری دفاع نے ریاض میں خطرے کی صورتحال ختم ہونے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدابیر جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل شہری دفاع نے قومی ابتدائی وارننگ نظام کے ذریعے ریاض میں ہنگامی الرٹ جاری کیا تھا۔ شہریوں کو کھلی جگہوں، کھڑکیوں کے شیشوں، بالکونیوں اور چھتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

حکام نے عمارتوں سے باہر موجود افراد کو قریبی عمارت میں پناہ لینے یا کسی مضبوط آڑ کے پیچھے محفوظ مقام اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

سعودی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہیں پھیلانے اور غیر مصدقہ ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں اور عوامی تحفظ سے متعلق معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔