لاہور :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف کا بنایا کیس ہم 14 سال سے بھگت رہےہیں ، 35ارب کے معاملے میں آصف زرداری اور فریال تالپور ملزم نہیں ہیں وہ صرف گواہوں کے زمرے میں آتے ہیں جبکہ ا س کیس میں 14ملزما ن ہیں جن میں آصف زرداری اور فریال تالپر کے نام نہیں ہیں۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ تحریک انصاف کے جو فیصلے آئے ہیں ان سے بہت کچھ نظر آگیاہے،صدر اور گورنرز کے آفسز ریاست کے وقار کو ظاہر کرتے ہیں، انہوں نے جتنی بھی تقرریاں دی ہیں ان میں کہیں ایف اے والا گورنر لگا دیاہے،
انہوں نے کہاکہ گورنر یونیورسٹیوں کے چانسلر ہوتے ہیں اب دیکھتے ہیں کہ یونیورسٹیوں والے ان سے ڈگریاں لیں گے بھی یا نہیں جبکہ میرٹ تحریک انصا ف کے منشور کا حصہ ہے اس لئے اب حکومت کواپنا میرٹ دکھانا چاہئے ۔