اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ خورشید شاہ کے بیان پر تعجب ہوا ہے، عارف علوی کی جیت یقینی ہے ،اعتزاز احسن صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجائیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فواد چودھری نے کہاہے کہ اعتزاز احسن سے متعلق خورشید شاہ کے بیان پر تعجب ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ عارف علوی ہمار ے صدارتی امیدوار ہیں اور ان کی جیت یقینی ہے ۔مدمقابل کوئی بھی ہو عارف علوی کی حیثیت پر کوئی بھی اثر نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن سے درخواست ہے کہ صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجائیں۔