آئی سی سی نے میچ فکسر کی شناخت کے لئےعوامی مدد مانگ لی

 

دبئی :آئی سی سی نے ایک انڈر کور دستاویزی فلم میں دکھائے گئے مبینہ میچ فکسر کی شناخت کیلئے عوام سے مدد طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق اور حالیہ پلیئرز پر سپاٹ فکسنگ کے الزامات کے حوالے سے الجزیرہ ٹی وی نیٹ ورک کی دوسری دستاویزی فلم آن ایئر ہونے کو تیار ہے ، مذکورہ ٹی وی چینل اس سے پہلے بھی ایک دستاویزی فلم اپنے ناظرین کے سامنے پیش کرچکی ہے۔ آسٹریلیا نے بھی الزامات سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ اینٹی گریٹی یونٹ کے حوالے کردیا تھا ۔

 

دوسری جانب آئی سی سی نے پہلی دستاویزی فلم میں دکھائے جانے والے ایک مبینہ میچ فکسر انیل منور کی شناخت کیلئے عوام سے مدد طلب کرلی ہے ، گورننگ باڈی حکام کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے تعاون کے بغیر بھی تحقیقات کے حوالے سے کافی حد تک کامیابی حاصل کرلی ہے۔ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کاکہناہے کہ مجرموں کی تلاش کیلئے پولیس بھی عوام سے مدد مانگتی ہے اور انہوں نےبھی یہ طریقہ کار اپنایا ہے۔