اقوام متحدہ نے غزہ میں بند امدادی اسکولوں کو فعال کردیا

 

غزہ :غزہ پٹی میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے زیرنگرانی چلنے والے اسکولوں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اسکول فنڈز جاری نہ ہونے کے سبب بند ہوگئے تھے،تاہم اسکول کھلنے کے باوجود مطلوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے نئے تعلیمی سال کا آغاز نہیں ہو سکے گا۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ان اسکولوں میں22 ہزار اساتذہ ملازم ہیں۔ یہ اسکول ویسٹ بینک، مشرقی یروشلم، اردن، شام اور لبنان میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپوں میں قائم ہیں۔ امریکہ اس امدادی ایجنسی کے فنڈز میں کٹوتی کر چکا ہے جس کی وجہ سے اس اسکولوں کو چلانے میں دشواریوں کا سامنا کر نا پڑے رہاہے ۔