ہانگ کانگ کا افغانستان میں چینی فوجیوں کو بھیجنے کا دعویٰ

 

بیجنگ: ہانگ کانگ کے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین افغان فوجیوں کے لیے تربیتی کیمپ تیار کر رہا ہے اور اپنے فوجیوں کو بھی افغانستان بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اخبار نے چینی فوج سے تعلق رکھنے والے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ چین واخان کوریڈور کے قریب ایک کیمپ قائم کررہا ہے، جو دونوں ممالک سے منسلک ہے۔

 

دوسری جانب چینی وزیر خارجہ کی ترجمان ہوا چھن ینگ نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ رپورٹ سچ نہیں ہے اور بیس کی تعمیر اور کوئی فوجی تربیت نہیں کی جارہی، اس معاملے سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ہوا چھن ینگ نے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ چین اپنے فوجیوں کو وہاں بھیج رہا ہے۔