ایک بوتل میں شہداوردوسری میں تیل ہے،ناصرحسین شاہ

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہاکہ ملازم کے بقول ایک بوتل میں شہد اور دوسری میں تیل ہے تاہم اگربوتل میں شراب تھی تو اس کی مذمت کرتے ہیں اور پھر اس کی تفتیش ہونی چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہناتھاکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ ہمارے لیے قابل احترام ہیں، میڈیکل رپورٹ میں آجائے گا کہ شرجیل میمن نے شراب نہیں پی ہے۔

اگر بوتل میں شراب تھی تو اس کی مذمت کرتے ہیں اور پھر اس معاملے کی تفتیش بھی ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ کئی دیگر کیسز بھی زیرالتواء ہیں جن پر بھی توجہ دینی چاہیے لیکن میں ذاتی طور پر کہتا ہوں کہ وہ اس طرح کے چھاپے مار سکتے ہیں۔