کراچی: صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں ریلوے ٹریک پر دستی بم دھماکہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکا ٹرین گزرنے سے کچھ دیر پہلے ہوا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ پڈعیدن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک پر دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جس سے ٹریک پر دھماکے میں بڑا نقصان نہیں ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کے باعث رکی ہوئی دونوں ٹرینوں کو منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے اپ ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے۔