چین نے آسٹریلوی ویب سائٹ بند کر دی

 

بیجنگ:چین نے آسٹریلیا نیشنل براڈکاسٹر ویب سائٹ تک شہریوں کی رسائی روک دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سائٹ پر بیجنگ کے انٹرنیٹ قوانین و ضوابط کیخلاف ورزی کا الزام ہے،چینی سنٹرل سائبرا سپیس افئرز کمیشن نے کہا ہے کہ ہم دنیا بھر کی انٹرنیٹ کمپنیوں کی طرف سے چینی صارفین کو اچھی اطلاعات فراہم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

تاہم حکومتی سائبر خود مختاری حقوق کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائیگا اور کسی کو ان کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔جو ویب سائٹ بند کی گئی ہیں وہ افواہیں پھیلانے،غلط اطلاعات فراہم کرنے،جوئے،دہشت گردی اور دیگر غیر قانونی اور نقصان دہ اطلاعات میں ملوث تھی جس سے قومی سلامتی اور وقار کو نقصان پہنچ رہا تھا۔