جینوا : اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ ادلب میں فوجی کارروائی کے نتیجے میں بڑا نسانی المیہ جنم لے سکتاہے ۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق معاملات کے سربراہ کے مطابق باغیوں کے زیر قبضہ شامی صوبہ ادلب میں اگر بڑی فوجی کارروائی کی گئی تو اس کا نتیجہ اس صدی کے بدترین انسانی المیے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
مارک لوکوک نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس معاملے سے نمٹنے کے دیگر طریقے تلاش کیے جائیں ورنہ یہ 21ویں صدی میں انسانی جانوں کے سب سے بڑے زیاں کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شامی فورسز اپنے اتحادیوں روس اور ایران کے ساتھ ادلب میں ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہیں، جس کا مقصد ادلب کو باغیوں سے پاک کرناہے ۔