بھارت : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج

 

نئی دلی:بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر کئی ریاستوں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما را ہول گاندھی کی قیادت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کی کال دی گئی ہے جس میں حزب اختلاف کی 22 جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔

تاہم عام آدمی پارٹی نے تحریک کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کے بڑے ناموں نے تحریک کی حمایت کی ہے جس میں شرد پاور، ایم کے اسٹالن اور دائیں بازو کی جماعتوں کے رہنما شامل ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں میں کرناٹکا، مہاراشٹرا، کیرالہ اور بہار شامل ہیں جہاں کارکنان نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر آمدو رفت روک دی اور کئی بازار بند کرادیے۔