نئی دلی :بھارتی حکومت نے فوج کی کارکردگی سے نالاں ہوکر ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا، فوجیوں کی چھانٹی آئندہ4 سے 5 برس کے دوران کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے مسلح افواج کی کارکردگی سے پریشان ہوکر بڑی تعداد میں اہلکاروں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج میں زیادہ نفری ہونے کی وجہ سے فورس موثر کارکردگی نہیں دیکھا پا رہی ہے۔
بھارتی فوجی حکام کی جانب سے آئندہ4 سے5برسوں کے دوران ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کو فارغ کیا جائے گا تاکہ فورس کی کارکردگی کو بہتر بناکر مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار کیا جاسکے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فورسز کے مسائل کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے رواں برس 21 جون کو 12 لاکھ نفوس پر مشتمل بھارتی فوج میں سے بڑی تعداد کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔