ابوجا: نائیجیریا میں گیس ڈپو اور ایک گیس پائپ لائن پھٹنے کے واقعات میں مجموعی طور پر 58 افراد ہلاک ہو گئے ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی ریاست ناساروا کے دارالحکومت لافیا کی مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی گیس لائن پھٹنے سے متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں ،جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد آگ کے شعلوں کو آسمان کو چھوتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایک درجن سے زائد زخمی افراد برن وارڈز میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب نائیجیریا کے شہر وارری میں ایک گیس ڈپو کی سپلائی لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد اپنی جانوں سے گئے جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئے ۔