عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24قیراط سونے کی قیمت 26ڈالر گھٹ کر 1933ڈالر کی سطح پرآگئی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24قیراط سونے کی قیمت 26ڈالر گھٹ کر 1933ڈالر کی سطح پرآگئی

نظام دکن کے قیمتی طلائی ٹفن چوری کرنے والےچورگرفتار

 

نئی دہلی :بھارت میں نظام دکن کے قیمتی طلائی ٹفن کو چوری کرنے والے 2چورگرفتارکرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق سابق حکمران نظام دکن کے ہیرا جڑے طلائی ٹفن کو چرانے والے چور ٹفن کو اپنے کھانے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

 

بھارتی ٹی وی کے مطابق 3 کلو وزنی ان اشیا کی قیمت تقریباً 70 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے، اشیا آخری نظام بادشاہ میر قاسم علی خان کی ملکیت تھیں۔ پولیس نے الزام عائد کیا کہ دونوں افراد چوری شدہ سامان کے خریدار کو تلاش کرنے کی امید پر ممبئی بھاگ گئے تھے جہاں وہ چند دنوں سے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔ممبئی میں خریدار نہ ملنے کے بعد وہ حیدر آباد آ گئے جہاں انھیں گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی طور پرچوروں کو پہنچانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ انھوں نے نظام دکن کے محل میں لگے تمام 32 سی سی ٹی وی کیمروں کو بند کر دیا تھا تاہم وہ محل کے قریب لگے ہوئے ایک دوسرے کیمرے کی زد میں آ گئے جہاں وہ ایک موٹر سائیکل پر بیٹھے ہوئے تھے۔